ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی:13سال تک عشق۔ 2مرتبہ اسقاط حمل۔ شادی کے دن دلہن حاضر دولھا غائب! 

اڈپی:13سال تک عشق۔ 2مرتبہ اسقاط حمل۔ شادی کے دن دلہن حاضر دولھا غائب! 

Tue, 10 Nov 2020 00:08:59    S.O. News Service

اڈپی،9؍ اکتوبر (ایس او نیوز) اڈپی شہر میں عجب عشق کی غضب کہانی سامنے آئی ہے جس میں  ایک جوڑ ے نے  13سال تک پیار و محبت کا چکر چلانے کے بعد بالآخر شادی کا دن طے کرلیا تو عین موقع پر دولھا غائب ہوگیا جس کے بعد دلہن شادی ہال سے نکل کر لڑکے کے گھر پہنچ گئی اور وہاں احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئی۔ مگر پتہ چلا ہے کہ شادی کے دن دلہا نے فینائل پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے اور اسے اسپتال ایڈمٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منی پال کی ایک لڑکی اور پارکلا کے گنیش کے درمیان گزشتہ 13سال سے عشق کا معاملہ چل رہا تھا۔ مبینہ طور پر گنیش نے شادی کے وعدے پر لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات بھی بنالیے۔اس کے نتیجے میں دو مرتبہ لڑکی حاملہ ہوگئی اور گنیش نے شادی سے پہلے قرار پانے والے حمل کو گرانے پر اس لڑکی کو آمادہ کرلیا اس طرح دو مرتبہ حمل ساقط کروایا گیا۔ اس عرصے میں لڑکی  اپنے عاشق گنیش پر دباؤ بناتی رہی کہ وہ جلد اس سے شادی کرلے۔پھر ایک دن وہ شادی کرنے پر راضی ہوگیا۔ اس کی بات پر بھروسہ کرتے ہوئے لڑکی کے گھر والوں نے 6 نومبر کو شادی کا دن مقرر کردیا۔ لیکن گنیش نے ایک مکارانہ چال چلی اور 4نومبر کو کسی اور لڑکی کے ساتھ اپنی شادی طے کرلی، جس کی اطلاع ملتے ہی گنیش کی معشوقہ وہاں پہنچ گئی اورکسی طرح دوسری لڑکی سے شادی رکوانے میں کامیاب ہوگئی۔ گنیش نے  پہلے سے طے شدہ پروگرام  کےمطابق اسی سے 6  نومبر کو شادی کرنے کی بات مان لی۔ 

مگر 6نومبر کو جب دلہن سج سنور کر شادی کے منڈپ میں پہنچی تو وہاں  دولھے کا کوئی اتہ پتہ نہیں تھا۔ ناراض لڑکی گنیش کے  گھر کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرا کیا اور وہیں دھرنے پر بیٹھ گئی، جس کے دوران پتہ چلا کہ لڑکے نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔


Share: